TED Talks with Urdu transcript

این مری تھومس "AnnMarie Thomas": سرگرم سائنسی مظاہرا نرم سرکٹس "squishy circuits" کےساتھ

TED2011

این مری تھومس "AnnMarie Thomas": سرگرم سائنسی مظاہرا نرم سرکٹس "squishy circuits" کےساتھ
964,058 views

"TED" کے ایک سرگرم مظاہرے میں، این مری تھومس "AnnMarie Thomas" دیکھاتی ہیں کہ کیسے دو محتلف انواع کے پلے ڈو " play dough" بجلی کی خصوصیات کے مظاہرے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں -- جیسے چھوٹی بتیاں "LEDs" کو روشن کر کے، موٹر کو گھوما کے اور چھوٹے بچوں کو سرکٹ ڈیزائنرز "circuit designers" بنا کے۔

سلمان خان : ویڈیو کے استعمال سے تعلیم کی تخلیق نو

TED2011

سلمان خان : ویڈیو کے استعمال سے تعلیم کی تخلیق نو
5,578,134 views

سلمان خان کی خان اکیڈمی کے بارے میں بات چیت کہ کیوں اور کیسے انہوں نے بنائی، تعلیمی ویڈیوز کے ایک محتاط تشکیل کردہ سیریز ہے جو مکمل ریاضی نصاب اور اب، دیگر مضامین پیشکش کرتی ہے. انہوں نے بات چیت کے مشق کی طاقت کو اوجاگر کیا، اور اس کے لئے اساتذہ کو روایتی کلاس روم سکرپٹ بد لنے پر غور کرنے کو کہا ہے -- طالب علموں کو ویڈیو لیکچر گھر میں دیکھنے کے لئے دیا جائے ، اور "ہوم ورک" کلاس میں دستیاب اساتذہ کی مدد کے ساتھ کیا کریں.

شیرل سینڈبرگ: دنیا میں خواتین رہنمائوں کی کمی کیوں ہے؟

TEDWomen 2010

شیرل سینڈبرگ: دنیا میں خواتین رہنمائوں کی کمی کیوں ہے؟
10,007,379 views

فیس بُک سی او او، شیرل سینڈبرگ مختلف شعبہ جات میں اوپر کی سطح پر مرد حضرات کے مقابلے میں خواتین رہنمائوں کی قلت پرروشنی ڈالتی ہیں۔ اورترقیّ کے لیئے خواتین کے لیئے تین پیغامات دیتی ہیں۔

سگاتا مترا: تعلیم و تدریس بچوں کے ذريعے

TEDGlobal 2010

سگاتا مترا: تعلیم و تدریس بچوں کے ذريعے
3,097,850 views

تعليمی سائنس دان سگاتا مترا عظيم ترين تعليمی مشکلات ميں سے ايک سے نبرد آزما ہيں -- بہترين اساتذہ اور مدارس کا فقدان ان جگہوں پر ہے جہاں ان کی سب سے زيادہ ضرورت ہے۔ نئی دہلی سے جنوبی افريقہ اور اٹلی تک حقيقی زندگی کے تجرباتی سلسلے ميں، انہوں نے بچوں کو ايسی ويب تک رسائی دی جسکی ا’نکو خود ہی نگرانی کرنا پڑتی تھی اور ايسے نتائج حاصل کيے جو تدريس کے روائتی طريقوں ميں انقلاب برپا کر سکتے ہيں۔

ڈیریک سیورس : اپنے مقاصد اپنے پاس رکھیے

TEDGlobal 2010

ڈیریک سیورس : اپنے مقاصد اپنے پاس رکھیے
6,371,544 views

ایک زبردست منصوبے کو بنانے کے بعد ہم چاہتے ہیں کہ یہ بات ہم کسی کو بتادیں ، مگر ' ڈیریک سیورس ' کہتے ہیں کہ اگر آپ اس بات کو خفیہ رکھیں تو بہتر ہوگا - وہ 1920 تک کی پرانی تحقیق کو سامنے پیش کرکے ہمیں بتاتے ہیں کہ جب لوگ اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان منصوبوں کے پورے ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں -

جولیان اسانج: دنیا کو وکی لیکس کی ضرورت کیوں ہے

TEDGlobal 2010

جولیان اسانج: دنیا کو وکی لیکس کی ضرورت کیوں ہے
2,716,210 views

متنازعہ ویب سائٹ وکی لیکس بہت ہی خفیہ دستاویز اور ویڈیوز اکٹھا کرتی اور انہیں شائع کرتی ہے۔ اس کے با نی جولیان اسانج ، جن کو مبینہ طور پر امریکی حکام نے کئی بار تفتیش کیلئے طلب کیا ، نے TED کے کرس انڈرسن سے اس سلسلے میں بات کی کہ سائٹ کیسی کام کرتی ہے، اس نے اب تک کیا کچھ کیا ہے۔۔ اوران کا محرک کیا ہے۔انٹرویو میں بغداد میں حالیہ امریکی حملے کی ہولناک ویڈیو بھی شامل ہے۔

شرمین عبید چنائے:  خود کش حملہ آوروں کے ایک اسکول میں

TED2010

شرمین عبید چنائے: خود کش حملہ آوروں کے ایک اسکول میں
1,204,403 views

فلمساز شرمین عبید چنائےایک خوفناک سوال اٹھاتے ہوے: طالبان کس طرح بچوں کو خود کش بمبار بننے کے لئے قائل کرتے ہیں؟ اپنے کیمرے کے ساتھ، انہوں نے ایک تربیتی مرکز کا دورہ کیا- ایک چونکا دینے والی صورتحال-

سر کین رابنسن: سیکھنے میں انقلاب لانا!

TED2010

سر کین رابنسن: سیکھنے میں انقلاب لانا!
9,209,583 views

اپنی 2006کی تقریر کے اس پرخلوص اور مزیدار تسلسل میں، سر کین رابنسن جدید تعلیمی نظام سے ذاتی علمیت کی طرف تبدیلی کی بات کرتے ہیں، جہاں بچوں کی قدرتی صلاحیتیں نکهر سکتی ہیں۔

عمر احمد : سياسی تبديلی قلم اور کاغذ کے ساتھ

TED2010

عمر احمد : سياسی تبديلی قلم اور کاغذ کے ساتھ
600,274 views

سياست دان عمر احمد کا کہنا ہے کہ سياست دان عجيب مخلوق ہيں۔ ان کو اپنے اہم مسائل کی طرف متوجہ رکھنے کا بہترين طريقہ ہاتھ سے ليکھں ماہانہ خطوط ہہں۔ احمد واضع کرتے ہيں کہ پرانے ڈھنگ سے خط و کتابت کرنا اي ميل؛ فون يا يہاں تک کے چيک ليکھنے سے بھی ذيادہ موثر ہے۔۔اور موثر خط لکھنے کے چار آسان مرحلے بتاتے ہيں۔

جیمز رینڈی: ہومیو پیتھی، ایک عطائی طریقہ علاج اور دھوکہ دہی ہے

TED2007

جیمز رینڈی: ہومیو پیتھی، ایک عطائی طریقہ علاج اور دھوکہ دہی ہے
4,807,818 views

مشہور عقلیت پسند جیمز رینڈی ہومیو پیتھک کی خواب آور گولیوں کی حد سے زیادہ مہلک خوراک سٹیج پر سب کے سامنے کھاتے ہیں اور اس دوران 18 منٹ تک نا معقول عقاعد پر فرد جرم عائد کرتے ہیں۔ جیمز رینڈی پوری دنیا میں روحانی عاملوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر وہ اپنی سچائی ثابت کر دیں تو وہ انہیں دس لاکھ ڈالر انعام میں دیں گے ـ (ابھی تک کوئی بھی یہ انعامی رقم نہیں جیت سکا)

توانائی کے بارے میں بل گیٹس کا خواب: ایسی جدت جو آلودگی کو صفر کردے!

TED2010

توانائی کے بارے میں بل گیٹس کا خواب: ایسی جدت جو آلودگی کو صفر کردے!
5,598,307 views

TED2010 میں بل گیٹس نے اپنے اس خواب پر سے پردہ اٹھایا جو دنیا کے توانائی کے مستقبل کے بارے میں انہوں نے دیکھا ہے۔ انہوں نے ان "معجزوں" کا ذکر کیا جو دنیا بھرکو بربادی سے بچانے کے لیے ضروری ہیں اور یہ سمجھایا کہ وہ کیوں ایک بالکل مختلف قسم کے ایٹمی ری ایکٹر کے حامی ہیں۔ ہمارا انتہائی ضروری ہدف؟ پوری دینا میں سنہ 2050 تک کاربن کے اخراج کو صفر کردینا۔

پاکستان سے آشیر حسن کا امن کا پیغام

TEDIndia 2009

پاکستان سے آشیر حسن کا امن کا پیغام
475,959 views

ایک درجن سے زیادہ پاکستانیوں ميں سے ايک TED فیلو آشیر حسن جو سیکورٹی کی مشکلات کے باوجود TEDIndia آئے' عام پاکستانیوں کی تصاویر دکھاتے ہيں جو تمام ممالک کے باشندوں کے لیے ايک گہرا' ذور دار پیغام پہنچاتیں ہيں : بالاء تنازعات دیکھو وہ انسانیت کو ہم سب جس کا حصہ ہيں۔

سنیتا کرشنن: جنسی غلامی کے خلاف جنگ

TEDIndia 2009

سنیتا کرشنن: جنسی غلامی کے خلاف جنگ
4,294,386 views

سنیتا کرشنن نے اپنی زندگی جنسی غلامی کے شکار بچوں اور عورتوں کے بچاو اور بحالی کے لئے وقف کی ہوئی ہے، جنسی غلامی، لاکھوں ڈالرز کا پھیلاو رکھنے والی یہ بین الاقوامی منڈی۔ اس متاثر کن گفتگو میں سنیتا تین کہانیاں سنارہی ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ خود پر گزرنے والی قیامت بھی بیان کررہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے ان کا مقصد انسانوں کے ساتھ ہونے والے اس بہیمانہ سلوک کی جانب عام آدمی کی توجہ مبذول کروانا ہے، اور ایک کوشش ہے کہ معاشرہ کو ان بے آسرا لوگوں کی مدد کے لئے آمادہ کیا جاسکے۔

امام فیصل عبدالرؤف:  اپنی انائيت چھوڑيں، اپنے اندر رحم پيدا کريں

TEDSalon 2009 Compassion

امام فیصل عبدالرؤف: اپنی انائيت چھوڑيں، اپنے اندر رحم پيدا کريں
549,886 views

امام فیصل عبدالرؤف قرآن کی تعلیمات، رومی کی کہانیوں، حضرت محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم اور حضرت عیسی عليہ سلام کی مثالوں کے مجموعہ سے ثابت کرتے ہيں کہ صرف ایک رکاوٹ ہمارے اور غير مشروط رحم کے درمیان میں کھڑی ہے اور وہ ہے-- ہماری اپنی ذات

کیتھرین فولٹن : آپ انسان دوستی کا مستقبل ہیں

TED2007

کیتھرین فولٹن : آپ انسان دوستی کا مستقبل ہیں
483,646 views

اس حوصلہ افزا گفتگو میں ، کیتھرین فولٹن انسان دوستی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرتی ہیں -- جس میں تعاون اور جدّت ، عام لوگوں کو بڑے کام کرنے کا موقع دیتی ہے ، اگرچہ پیسے کم ہوں - وہ لوگوں کے تعاون سے چلنے والی ، انسان دوستی کی پانچ عملی مثالیں پیش کرتی ہیں اور نئی نسل کے شہری رہنماؤں کو آگے قدم بڑھانے کا کہتی ہیں -

ریچرڈ سینٹ جان : "کامیابی ایک مسلسل سفر ہے "

TED2009

ریچرڈ سینٹ جان : "کامیابی ایک مسلسل سفر ہے "
4,347,745 views

اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ، ریچرڈ سینٹ جان ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ کامیابی ایک بار حاصل کرنے والی چیز نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک مسلسل سفر ہے - وہ اپنے کاروبار کے عروج و زوال کی کہانی استعمال کرتے ہوئے ایک اہم سبق بتاتے ہیں -- جب ہم کوشش کرنا چھوڑ دیتے ہیں ، تو ہم ناکام ہوجاتے ہیں -

کا لطف اٹھاتے ہوے "Pink Noise" Kaaki King

TED2008

کا لطف اٹھاتے ہوے "Pink Noise" Kaaki King
1,191,453 views

,کی فہرست پر پہلی خاتون Rolling Stone's "guitar god", Kaki King ,TED ٢٠٠٨ کے لائیو سیٹ پر موسیقی کا لطف اٹھاتے ہوے .سمیت "Playing with Pink Noise." ان کے مشھور گانے .حیران کن فون شناسی جب ملی گٹار تکنیک سے تو واقعی نُمایاں دِکھائ دی

بل گیٹس کی سچی اور کھری باتیں

TED2009

بل گیٹس کی سچی اور کھری باتیں
4,796,732 views

خدمتِ خلق کے ایک اچھوتے طریقے پر عمل کرتے ہوئے بل گیٹس دنیا کے بڑے بڑے مسائل میں سے چند ایک کو حل کرنے کے بارے میں کافی پُرامید ہیں۔ 18 منٹ کی اپنی ایک پُرجوش، اور ساتھ ہی پُرلطف، تقریر میں وہ ہم سے دو بڑے سوالات پر غور کرنے کا کہتے ہیں اور یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ہم ان سوالات کا جواب کیا دیں گے۔

لورا ٹرائس: شکریہ ادا کرنا یاد رکھیں

TED2008

لورا ٹرائس: شکریہ ادا کرنا یاد رکھیں
2,449,953 views

اس تین منٹ کی باکمال سادی گفتگو میں ڈاکٹر لورا ٹرائس شکریہ ادا کرنے کے جادوئی اثرات پہ روشنی ڈال رہی ہیں -- کسی دوستی کو بڑھانے کے لئے، یا کوئی ٹوٹا رشتہ جوڑنے کے لئے، اور دوسرے کو یہ احساس دلانے کے لئے کہ اس کی آپ کی زندگی میں کیا اہمیت ہے۔ اس کو آزمائیں۔

ڈین اورنش : آپ کے جینز آپ کی قسمت کے مالک نہیں ہیں

TED2008

ڈین اورنش : آپ کے جینز آپ کی قسمت کے مالک نہیں ہیں
1,725,634 views

ڈین اورنش نئی تحقیق پیش کرتے ہیں جو بتاتی ہے کہ کس طرح ایک صحت مندانہ زندگی اپنانے سے انسان پر جینیاتی سطح پر کتنا اثر ہوتا ہے - مثال کے طور پر ، وہ کہتے ہیں ، جب آپ ایک صحت مند زندگی گزارتے ہیں ، اچھا کھاتے ہیں ، ورزش اور محبّت کرتے ہیں ، آپ کے دماغ کے سیلز کی تعداد بڑھ جاتی ہے -

الگور: ماحولیاتی بحران پر نئی طرز فکر

TED2008

الگور: ماحولیاتی بحران پر نئی طرز فکر
2,169,877 views

اس جدید ترین سلائڈ شو میں جسے پہلی بار TED.com پر پیش کیا جا رہا ہے، الگور نے اس بات سے متعلق شواہد پیش کئے ہیں کہ موسم کی تبدیلی کی رفتار حال میں کی گئی سائنسدانوں کے ذریعہ پیشین گوئی سے بھی بد ترین ہو سکتی ہے۔

کیرن آرمسٹرانگ کی TED انعام کی خواہش:دردمندی کا فرمان

TED2008

کیرن آرمسٹرانگ کی TED انعام کی خواہش:دردمندی کا فرمان
1,787,721 views

لوگ مذہبی ہونا چاہتے ہیں، عالمہ کیرن آرمسٹرانگ کہتی ہیں۔ہم آہنگی پیدا کرنے کیلیے ہمیں مذہب کو ایک قوت بنانا چاہیے۔ وہ TED کمیونٹی سے مطالبہ کرتی ہیں کہ انکی ہمدردی کے عہدنامے کی تیاری میں مدد کی جائے تاکہ مرکزی آفاقی مذہبی نظریہ کے سنہرے اصول کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔