Small Thing Big Idea
آئزیک مزراہی: بٹن نے فیشن کو کس طرح تبدیل کیا
ایک سادہ سے بٹن نے دنیا کو کس طرح تبدیل کیا، فیشن ڈیزائنر آئزیک مزراہی کے مطابق۔
Small Thing Big Idea
ایک سادہ سے بٹن نے دنیا کو کس طرح تبدیل کیا، فیشن ڈیزائنر آئزیک مزراہی کے مطابق۔
TED2017
زندگی میں ہم سب کا دل ایک بار ضرُور ٹوُٹتا ہے۔ ذرا سوچیں اگر ہم نے اِس پر توجہ کی ہوتی تو اس جذباتی اَلم کی نوعیت کُچھ اور ہوتی۔ ماہرِنفسیات، گائے وِنچ بیان کرتے ہیں کہ کیسے اس دردِ دل سے نِکلنے کی ابتدا مصمم اِرادے سے ہوتی ہے جو ہماری فطرت میں بسے ماورائی خیالوں اور سوالوں سے لڑنے کے لیے ضروُری ہے۔وہ اِس میں سے نکلنے کے طریقے بتاتے ہیں۔ ہمارے دِل کبھی ٹوٹ سکتے ہیں لیکن ہمارا ان کے ساتھ ٹوٹنا ضروری نہیں۔
TED@Tommy
بلیوز موسیقار ٹیٹو ڈیلر اپنی نیویارک کی پرورش کی آوازوں کو جنگ سے پہلے کے مسسیپی ڈیلٹا بلیوز کی طرز کے ساتھ ملاتے ہیں. وہ اسٹیج پر آتے ہیں، ساز چھیڑتے ہیں، اور گانا گاتے ہیں، "میرا عمدہ انعام".
TEDxSkoll
کیا سمارٹ فونز اور کیمرے سماجی انصاف کے حصول کے لیے طاقتور ہتھیار ہو سکتے ہیں؟ اپنی تنظیم 'وٹنس' کے ذریعے یوویٹے البیریڈنگ تھیجم ایسے طریقہء کار اور ٹیکنالوجی بنا رہی ہیں جن سے کارکنان کی مدد کی جائے کہ وہ انسانی حقوق کی حفاظت اور دفاع کے لیے ویڈیوز کا استعمال کریں۔ وہ فاصلاتی شاہدین کی بڑھتی ہوئی طاقت کے بارے میں بات کرتی ہیں اور ناانصافی کے خلاف وہ طاقتور ہتھیار استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں جو ہمارے اختیار میں ہیں۔
TED@BCG Milan
حیدر لینئر کی بیٹی فیونا کو وولف-ہرژیورن نامی بیماری ہے، ایک جینیاتی بیماری جس سے نشو و نما میں تاخیر ہوتی ہے -- لیکن اس سے وہ غمگین، فرشتہ صفت یا معذور بچوں سے متعلق کسی بھی دقیانوسی تصور جیسی نہیں بنی۔ اپنی اس گفتگو میں جو ایک انمول بچی کی پرورش کے خوبصورت، پیچیدہ، خوش اور مشکل سفر کی داستان ہے، لینئر ہمارے ان مفروضوں پر سوال اٹھاتی ہیں کہ کیا چیز زندگی کو "اچھا" یا "برا" بناتی ہے۔ وہ ہمیں بتاتی ہیں کہ جو چیزیں ہمیں نارمل نہیں لگتیں ان کے حل تلاش کرنے کی بجائے ہمیں زندگی کو ویسے ہی لینا چاہیے جیسی وہ ہے۔
TED Residency
آرٹ ہماری زندگی کو بامقصد بناتا ہے اور ہماری ثقافت کو روح بخشتا ہے -- پھر بھی ہم کیوں فنکاروں سے زندہ رہنے کے لئے جدوجہد کرنے کی توقع رکھتے ہیں؟ ہادی ایلڈ بیک ایسے معاشرے کو تخلیق کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں جہاں ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ فنکار کی قدر ہو اور جو فنکاروں کو مالی مواقع اور مال مدد فراہم کرے -- تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے فن پر توجہ مرکوز کرسکیں۔
TED2017
کیلا برائٹ فن تخلیق کرتی ہیں جس سے اپنی ذات اور شناخت دریافت ہوتی ہے -- انھیں خوف ہے کہ ان کی ثقافت کبھی نہ کبھی بھلا دی جائے گی. وہ بتاتی ہیں کہ انھوں نے اپنی تخلیقی آواز کیسے پائی اور اپنی ولندیزی انڈونیثیائی، چینی اور مقامی امریکی ورثے کی کہانیوں کو کیسے پایا، انہیں فلم اور موسیقی کے ٹائم کیپسول میں ملا کر۔
TED2017
ربی لارڈ جوناتھن ساکس کی ٹیڈ 2017 میں گفتگو
TED2017
ڈیوڈ ملی بینڈ کی ٹیڈ 2017 میں گفتگو
TEDxSanQuentin
مالیاتی تعلیم ایک مہارت نہیں ہے -- یہ ایک طرزِ زندگی ہے۔ سیکھیں کرٹس "وال سٹریٹ "کیرول سے۔ ایک قیدی ہونے کی وجہ سے کیرول کو ایک ڈالر کی طاقت کا بھی اندازہ ہے۔ جیل میں رہتے ہوئے انہوں نے پڑھنا سیکھا، حصص کا کاروبار سیکھا اور وہ سب کو بتا رہے ہیں اپنے زوردار پیغام میں: ہمیں اپنے پیسے کے متعلق اور زیادہ آگاہی ہونی چاہئے۔
TEDxColumbusWomen
شاید آپکا مالک آپکو اتنی اجرت نہیں دے رہا کہ جتنے آپ اہل ہیں -- اس کے بجائے وہ اتنی دے رہا ہے جتنی کے آپ ان کے خیال میں اہل ہیں۔ کچھ وقت نکالئےان کی سوچ کو بدلنے کے لئے۔ قیمت لگانے کی کنسلٹنٹ کیسی براؤن کچھ کارآمد کہانیاں سناتی ہیں اور ان سے سیکھ کر ہم اپنی اہلیت لوگوں کو بتا سکتے ہیں اور اپنی مہارت کے مطابق معاوضہ حاصل کرسکتے ہیں۔
TED-Ed Weekend
مونگ پھلی کے پیکٹ سے لے کر کافی کی پیالی تک ہر سال صرف امریکہ میں دو ارب پاؤنڈ سٹائرو فوم بنتا ہے۔جس میں سے کوئی بھی دوبارہ استعمال نہیں ہوسکتا۔ وسائل اور جگہ کے ضائع ہونے پر شدید فکر مند، ایشٹن کوفر اور انکے ساتھیوں نے ایک حل تلاش کیا جس میں گرمائش کے استعمال سے استعمال شدہ سٹائرو فوم کو توڑ کر پھر ایک کارآمد چیز میں بدلا جا سکتا ہے۔ انکا اصلی منصوبہ جانئے جس کو گوگل سائنسی میلے کی طرف سے 'فرسٹ لیگو لیگ گلوبل انووینشن' اور 'سائنسی امریکن تخلیق کار' انعام دیے گئے۔
TEDxBerkeley
جون کوئنگ کو ناقابلِ اظہار احساسات کے لیے الفاظ تلاش کرنا بہت پسند ہے -- جیسے کہ "لوکیسزم": آفات اور حادثوں کی خواہش، اور "سونڈر"، یہ فہم و ادراک کہ دوسرے لوگوں کی زندگیاں بھی اتنی پیچیدہ اور غیر معروف ہیں جتنی ہماری۔ یہاں وہ الفاظ کو جو مطالب ہم دیتے ہیں اس پر غور خوض کرتے ہیں اور کیسے یہ مطالب ہم سے چمٹ جاتے ہیں۔
TEDWomen 2016
کئی صدیوں تک (اور بہت سی وجوہات کی بنا پر) بہت سے تخلیقی نابغے مردوں کے نقطہ نظر سے سامنے آئے ہیں۔ ایک تھیٹر کی ہدایت کارہ جوڈ کیلی توجہ دلاتی ہیں اپنی جذباتی گفتگو میں، اس بات پر کہ ہم عورتوں کے حقوق اور کہانیوں کو کیسے دکھاتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اور بھی زیادہ کار آمد اور ہمہ گیر طریقے سے ہم دنیا کو دکھا سکتے ہیں، اور وہ عورت اور مرد فنکاروں کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ ایک برابری کے معاشرے کی دنیا کا تصور کریں اور اس کے بارے میں لکھیں، تصویر کشی کریں، رنگ بھریں اور فلم بنائیں ۔
TEDWomen 2016
باہمت لڑکیاں سکیٹ بورڈ کرتی ہیں، درختوں پر چڑھتی ہیں، اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں، گرتی ہیں، سنبھلتی ہیں اور پھر سے کھڑی ہو جاتی ہیں -- اور یوں بہادر عورتیں بن پاتی ہیں۔ ایک فائر فائٹر، پیرا گلائیڈر اور مہم جو "کیرولائن پال" کی کہانیوں اور نصیحتوں سے سیکھیں کہ کیسے تعمیری طور پر خطرات سے کھیلا جا سکتا ہے اور پر اعتماد لڑکیوں کو کیسے پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔
TEDWomen 2016
فلم میں عورتیں اور لڑکیاں کہاں ہیں؟ سماجی سائنسندان اسٹیسی اسمتھ تجزیہ کر رہی ہیں کہ کس طرح میڈیا خواتین کی نمائندگی کم سے کم کر کے پیش کرتا ہے -- اور جو پیش کرتا ہے اس کے کس انداز سے منفی اثرات ہیں جو کہ دیکھنے والوں تک منتقل ہورہے ہیں۔ وہ لے کر آئی ہیں تلخ معلومات، ہالی وڈ میں موجود جنسی تفریق کے بارے میں، جہاں پردہ سیمیں پر مرد عورتوں کو پیچھے چھوڑتے نظر آتے ہیں، تین بمقابلہ ایک۔ (اور پردے کے پیچھے کام کرنے والوں میں تو یہ تعداد اس سے بھی بدتر ہے۔)
TEDxManchester
والدین اپنے بچوں کو کیسے بچاتے ہیں اور ان کو محفوظ ہونے کا احساس کیسے دلاتے ہیں جبکہ ان کے گھر جنگ سے تباہ ہو چکے ہوتے ہیں؟ اس دل گداز گفتگو میں ماہر نفسیات اعلی ال خانی اپنے مدد کے کام کے بارے میں بتاتی ہیں -- اور یہ کہ شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ مہاجر خاندانوں سے انہوں نے کیا سیکھا۔ وہ پوچھتی ہیں: ہم ان پیار کرنے والے والدین کی کیسے مدد کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی محفوظ، بھرپور تربیت کر سکیں جو ان کی سب سے بڑی ضرورت ہے؟
TEDxNewYork
آواز اٹھانا مشکل کام ہے، چاہے آپ جانتے ہوں کہ یہ ضروری ہے۔ اپنے آپ کو کیسے منوانا ہے، مشکل سماجی حالات سے کیسے نکلنا ہے اور اپنی ذات کو کیسے ترقی کے راستے پہ چلانا ہے۔ نفسیاتی معالج آدم گیلنسکی کی رہنمائی کے مطابق۔
TED Studio
ضرورت ایجاد کی ماں ہے، ہے نا؟ مگر ہمیشہ نہیں۔ اسٹیون جانسن ہمیں بتا رہے ہیں کہ کس طرح بہت سے عظیم خیالات اور ایجادات جیسے کہ کمپیوٹر، معرض وجود میں آئے بنا کسی ضرورت کے۔۔۔ بلکہ ان کے تخلیق ہونے کی وجہ تفریح سے جڑے کچھ اجنبی خیالات بنے۔ وہ ہمارے ساتھ بانٹ رہے ہیں ایک پرکشش، باتصویر تحقیقی گفتگو، جو سوچوں کو بدل سکتی ہے۔ آپ کو بھی مستقبل وہیں نظر آنے لگے گا جہاں لوگوں کو سب سے زیادہ تفریح میسر آتی ہے۔
TEDxExeter
"کافی عرصے تک میں مرنے کے لئے جیتا رہا" یہ کہنا ہے منور علی کا جو ایک سابق انتہا پسند جہادی ہیں اور جہنوں نے 1980 کی دہائی میں مشرق وسطیٰ اور ایشیا میں تشدد کی کاروایؑیوں اور مسلح جہاد میں حصہ لیا تھا۔ اس پراثر گفتگو میں وہ اپنی انتہا پسندی کی سابقہ زندگی کے تجربے پر بات کرتے ہوئے تشدد اور درندگی کو اچھائی اور نیکی سمجھنے والے اسلامی انتہا پسند گروہوں کی طرف مائل ہر شخص سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غصے اور نفرت کو ختم کرکے اپنے دلوں کی آبیاری دوسرے لوگوں میں موجود اچھائی، خوبصورتی اور سچائی سے کریں۔
TEDSummit
جنگ کی تباہی جنگ کے خاتمے کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتی. 2006 کی 34 روزہ اسرائیل - حزب اللہ جنگ میں کوئی 40 لاکھ گچھا بم لبنان پر گرائے گئے جس سے اندھا دھند ہلاکتیں ہوئیں. خطرہ ابھی باقی ہے کہ کچھ بم پھٹنے سے رہ گئے تھے اور ابھی غیر فعال ہیں، جس کسی کا ان سے سامنا ہوا وہ مارا جا سکتا ہے یا معذور ہو سکتا ہے۔ اس گفتگو میں فٹوگرافر اور ٹیڈ ساتھی لورا بوشنک گچھا بم کے معذورین کی دل دہلا دینے والی تصاویر ہمیں دکھا رہی ییں اور پوچھ رہی ہیں ان سے جو ابھی بھی یہ بنا رہے ہیں اور استعمال کرتے ہیں، بشمول امریکہ کے، کہ وہ اس کو ترک کریں-
TED2016
مشین لرننگ اب صرف ان سادہ کاموں کے لیے نہیں ہے جیسے قرض واپسی کے امکانات کا جائزہ لینا یا ڈاک چھانٹنا۔۔۔اب یہ زیادہ پیچیدہ کام کر سکتی ہیں جیسے مضامین کی درجہ بندی یا امراض کی تشخیص۔ اس ترقی کے ساتھ ہی ایک سوال پیدا ہوتا یے: کیا مستقبل میں روبورٹ آپ کا سارا کام کیا کرے گا؟
TED2016
کیا بچے جھوٹ اچھی طرح نہیں بول سکتے؟ آپ کے خیال میں آپ ان کے جھوٹ بآسانی پکڑ سکتے ہیں. نشوونما و ترقی کے محقق کینگ لی بتا رہے ہیں کہ جب ایک بچہ جھوٹ بولتا ہے تو اس پر کس قسم کے جسمانی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہ ایسا بہت کرتے ہیں، یہاں تک کے دو سال کی عمر تک سے شروع ہوجاتے ہیں، اور حقیقت میں وہ اس میں کافی ماہر ہوتے ہیں۔ لی بتا رہے ہیں کہ بھلا کیوں ہمیں اس وقت خوش ہونا چاہئے جب بچے جھوٹ بولنا شروع کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ لی متعارف کر رہے ہیں جھوٹ پکڑنے کی ایسی تکنیک کو جو شائد ایک دن انسانی جذبات کو آشکار کرسکے۔
Global Witness HQ
3 اپریل ،2106 کو ہم نے عالمی تاریخ کا خفیہ دستاویزات کا سب سے بڑا راز افشا ہوتے دیکھا .پانامہ دستاویزات نے امیر اور طاقتور لوگوں کو بے نقاب کیا جو روپوش کمپنیوں میں اپنی دولت چھپا رہے تھے . اس سب کا مطلب کیا ہے ؟ یہ جا ننے کے لئے ہم نے گلوبل وٹنسس کے رابرٹ پالمر کو دعوت دی .
TED2016
ٹم اربن جانتے ہیں کہ سست روی بے معنی چیز ہے ،لیکن وقت سر پر آ جانے پر کام مکمل کرنے کی عادت سے پیچھا نہیں چھڑا سکے .اس مزاحیہ اور بصیرت انگیز گفتگو میں ،اربن ہمیں یو ٹیوب کے ذریعے سفر پر لے چلتے ہیں جس میں ،وکی پیڈیا ، کھڑکی کے باہر کے منظر کو دیکھتے رہنا شامل ہے -وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم سوچیں کہ ہم کس کام میں تاخیر برت رہے ہیں ، اس سے پہلے کہ وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے
TEDxCreativeCoast
جب آپکا کام لوگوں سے بات کرنے پر منحصر ہو، تو آپ گفتگو کرنا سیکھ جاتے ہیں - اور ہم میں سے بہت سے لوگ اچھی گفتگو کرنا نہیں جانتے. سلیستی ہدلی ایک ریڈیو میزبان کے طور پے دہائیوں تک کام کر چکی ہیں، اور انھیں ایک اچھی گفتگو کے تمام اجزاء کا علم ہے۔ ایمانداری، اختصار، واضح ہونا اور اس پر مغز گفتگو کے دوران اچھی خاصی مقدار میں سننے کا عمل۔ وہ بتا رہی ہیں بہتر گفگتو کے دس بنیادی اصول۔ وہ کہتی ہیں، باہر جائیے، لوگوں سے بات کرنے اور انھیں سننے کے لئے، اور سب سے بڑھ کر حیران ہونے کے لئے۔"
TEDGlobal>London
پلاسٹک کے لفافوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور پھر بھی لوگ لاپرواہ ہو کر پھینک دیتے ہیں. کافی سارے سمندر میں پہنچ جاتے ہیں، جہاں وہ پانی کو گندا کرتے ہیں اور سمندری مخلوق کو نقصان پہنچاتے ہیں، باقیوں کو کوڑے کے ڈھیروں میں جلایا جاتا ہے، جہاں وہ نقصان دہ زہریلے مرکبات ماحول میں خارج کرتے ہیں۔ میلاتی اور وجسن اپنے خوبصورت جزیرے اور گھر بالی کو پلاسٹک کے لفافوں کی آلودگی سے روکنے کی مہم پر ہیں۔ ان کی کوششیں -- جس میں درخواستیں، ساحل کی صفائی، ایک بھوک ہڑتال بھی شامل ہے، نتیجہ خیز ہوئیں جب انہوں نے گورنر کو آمادہ کر لیا کہ وہ بالی کو 2018 تک پلاسٹک کے لفافوں سے پاک کر دے گا۔ "آپ کسی کو بھی یہ موقع نہ دیں کہ وہ آپ کو کہے کہ آپ ابھی بچے ہیں، یا آپ اس کو سمجھتے نہیں،" ایزابیل دوسرے سرگرم کارکنوں کو کہتی ہیں۔ "ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ بہت آسان ہے۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ کرنے والا کام ہے۔"
TED2015
ماہرِ فلکیات آوماوا شیلڈز، خلا میں زندگی کے آثار کی تلاش سیاروں کے ماحولیات کا مطالعہ کے ذریعے کرتی ہیں ۔اسکے علاوہ وہ جو ایک ماہر اداکارہ اور ٹیڈ فیلو ہیں، اپنے فارغ وقت میں لڑکیوں کو سائنس میں مشغول رکھتی ہیں، تھیٹر، ادب، اور فنونِ لطیفہ کے استعمال کے ذریعے۔ انکا کہنا ہے کہ، "اور شاید ایک دن وہ لڑکیاں ان خلابازوں کی صفوں میں شامل ہو جایٗیں جو تضادات سے بھرپور ہیں، اور اپنے پس منظرکے استعمال سے ،آخرکار دریافت کرنے میں کامیاب ہو جایٗیں، کہ ہم واقعی اس کائنات میں اکیلے نہیں ہیں۔"
Mission Blue II
جس طرح ہم سمندری جانور جیسے کہ سالمن، ٹونہ اور جھینگا کا شکار کرتے ہیں، سمندر کے لئے بہت نقصان دہ ہے. پال گرین برگ نے سمندری خراک کی معییشت پر غور و فکر کیا اور کچھ چیزیں تجویز کیں اسکو بدلنے کے لئے، تاکہ دنیا کو اور ان لوگوں کو جو سمندری شکار کرتے ہیں زندگی گزارنے کے لئے، فائدہ ہو.
TEDWomen 2015
ایک منفرد انداز کی حامل، کاکی کنگ یقیناً آنے والی دنیا کے لئے خدائے گٹار ہے۔ اس نے کسی انسانی ہاتھ سے کام کرنے کے قدیم انداز کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بدل کر رکھ دیا ہے، گٹار پر چلتی رنگ برنگی تصاویر اور مناظر کا عکس، اس کے طوفانی ملٹی میڈیا پر مبنی فن پارے "گردن بدن تک پہنچنے کا پل ہے"مین واضح ہے۔ اپنے گٹار کی گردن [Neck] کو کسی تختہ کلید [keyboard] کی طرح استعمال کر کے ایک انتہائی پیچیدہ دھن کے ذریعے اپنے سامعین کو "رنگ و نور کے سنگیت بھرے سفر" پر لے جارہی ہے۔ کاکی کنگ نے اس سفر کو "گٹار ایک پینٹ برش" کا نام دیا ہے۔